18 دسمبر 2013 - 20:30
امريکي ميزائل پروگرام کا جواب دينے پر زور

روس نے ليننگراڈ ميں اليکزنڈر ميزائيل سسٹم نصب کرنے کا دفاع کرتے ہوئے يورپ ميں امريکا کے ميزائيل ڈيفنس سسٹم کو روس کي سلامتي کے لئے خطرہ قرار ديا ہے اورکہا ہے کہ اس کا جواب ديا جائے گا -

ابنا: روس کے  صدر ولاديميرپوتين نے جمعرات کو اپني سالانہ پريس کانفرنس ميں کہا کا روس کا الکزنڈر نامي ميزائيلي سسٹم جو نصب کيا جارہا ہے وہ يورپ ميں امريکا کے ميزائيلي سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لئےہے -روسي صدر نے کہا کہ ہم نے امريکا کا جواب دينے کے لئے حتمي فيصلہ نہيں کيا ہے اور يہ کسي کے لئے ضروري نہيں ہے کہ وہ ہمارے مقابلے ميں يورپ کا دفاع کرے - انہوں نے کہاکا روس کے سابق صدر مدو ديف نے پہلے ہي کہا تھا کہ وہ لينينگراڈ ميں الکزنڈر ميزائيلي سسٹم نصب کريں گے اور يہ کوئي نيا مسئلہ نہيں ہے - روسي  صدر نے مزيد کہا کہ لينينگراڈ ميں الکزنڈر  ميزائيلي سسٹم کا قيام صرف ايک تدبير نہيں ہے بلکہ روس کي جانب سے جوابي کارروائيوں  ميں سے ايک ہے -

  روس کے وزير دفاع نے بھي کہا ہے کہ اليکزنڈر ميزائيلي سسٹم ہر اس جگہ پر نصب کياجائے گا جہاں ضروري سمجھا جائےگا -روس کے وزير دفاع سرگئي شويکو نے اپنے ايک بيان ميں  لينينگراڈميں روس کے اليکزنڈر ميزائيلي سسٹم کو نصب کئے جانے پر نيٹو کے اظہار تشويش کے جواب ميں کہا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بيٹھے نہيں رہيں گے اور ايسا نہيں ہوسکتا کہ ہم صرف امريکا کي طرف سے ہي ميزائيلي سسٹم نصب کئے جانے کا مشاہدہ کرتے رہيں - انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاعي ماہرين اور کارخانے پوري طرح اپني سرگرمياں انجام دے رہے ہيں - روسي وزير دفاع نے کہا کہ روس يورپ ميں تعينات امريکي ميزائيلي سسٹم کا پوري طرح مقابلہ کرنے کو تيار ہے -

  لينينگراڈ  ميں روس کي طرف سے اليکزنڈر ميزائيل  سسٹم کو نصب کئے جانے کے منصوبہ کا راز ايک جرمن اخبار نے حال ہي ميں فاش کيا ہے - روسي وزرات دفاع نے اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد کہا کہ اس کے  ميزائيل  سسٹم  کي تنصيب  بين الاقوامي معاہدوں کي خلاف ورزي نہيں ہے -

 روس نے اس سے پہلے بھي بارہا دھمکي دي تھي کہ نيٹو اور امريکا کے ميزائيلي سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ اليکزنڈر ميزائيلي سسٹم  لينينگراڈ  ميں نصب کرے گا-يہ سسٹم ايٹمي وار ہيڈ لوڈ کرسکتا ہے - يورپي ذرائع کا کہنا ہے کہ روس  لينينگراڈ کے علاقے برونگان ميں جو پولينڈ کي سرحد پر واقع ہے دس  اليکزنڈرميزائيلي سسٹم   نصب کرچکا ہے -

.......

/169